Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فنڈ کا صنعتی اداروں کے لئے ایک ارب ڈالر کا امدادی پیکج

فنڈ کا قیام نجی صنعتی شعبے کو مالی مدد کے لئے1974 میں کیا گیا(فوٹو العربیہ)
سعودی صنعتی ترقیاتی فنڈ (ایس آئی ڈی ایف)نے کورونا وائرس  کے باعث  متاثرہ صنعتی  یونٹوں کی  امداد  کے لئے 3.7 ارب ریال(ایک ارب  ڈالر) کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس اقدام کا مقصد چھوٹے، درمیانے اور بڑے صنعتی و  کاروباری اداروں کے لئے قرض کی قسطوں کو مؤخر  کرنے اور تنظیم نو کے ذریعے 500 سے زیادہ صنعتی منصوبوں کی حمایت کرنا ہے۔

کورونا کے بعد اہم شعبوں کو مالی بحران سے بچانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا(فوٹو عرب نیوز)

ایس آئی ڈی ایف نے واضح کیا ہے  چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے تین ماہ تک آپریٹنگ اخراجات کی مالی اعانت فراہم کرنے اور صحت سے متعلقہ اشیاء اور دوائیاں تیار کرنے والے اداروں کے لئے قرضے جاری  کئے جائیں گے۔
اس فنڈ میں سے381 چھوٹے کاروباری اداروں کی جانب سے  قرضوں کی قسطوں میں تاخیر کے ازالے کے طور پر یا نئے قرضوں کی صورت میں 800 ملین ریال سے مدد کی جائے گی۔

میڈیکل سیکٹر کے 14 اداروں کو 70 ملین ریال کی سپورٹ ملے گی(فوٹو ٹوئٹر)

درمیانے درجے کے مزید  123 کاروباری اداروں کے لیے بھی 800 ملین  ریال کی مالی مدد  کی جائے گی جب کہ 15 بڑے کاروباری اداروں کے 1.3بلین ریال رکھے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ 2020 میں قرضوں کے حامل میڈیکل سیکٹر کے14 اداروں کو تقریبا 70 ملین ریال کی سپورٹ کی جائے گی۔
سعودی فنڈ میں کریڈٹ اینڈ بزنس ڈپارٹمنٹ کے نائب صدر عدیل الشوہامی نے بتایا ہے  کہ اس لائن آف کریڈٹ اقدام کا مقصد  جزوی طور پر تین ماہ تک آپریٹنگ اخراجات کے لئے مالی اعانت فراہم کرنا ہے۔

381 چھوٹے کاروباری اداروں کی 800 ملین ریال سے مدد کی جائے گی۔(فوٹو ریاض ڈیلی)

فنڈ کی جانب سے آئندہ  چھ ماہ تک دواسازی اور صحت کے شعبہ کی دیگر اشیاء سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے لئے خام مال کی خریداری کے لئے قرضوں کی پیش کش کی جا ئے گی۔
دنیا بھر میں کورونا  وائرس کے پھیلاو کے بعد سے حکومتوں نے معاشی طور پر اہم شعبوں میں کمپنیوں کو  مالی بحران سے بچانے کے لئے یہ اقدام اٹھائے ہیں۔
سعودی صنعتی ترقیاتی فنڈ (ایس آئی ڈی ایف)کا قیام نجی صنعتی شعبے کو  مالی مدد  فراہم کرنے کے لئے 1974 میں کیا گیا تھا۔
 

شیئر: