Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ تاریخیہ میں تفتیشی کارروائیاں، 34 خلاف ورزیاں ریکارڈ

مشترکہ فیلڈ کمیٹی میں وزارت ثقافت اور دیگر اداروں کے نمائندے شامل ہیں( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں جدہ تاریخیہ سے متعلق فیلڈ کمیٹی نے کہا ہے کہ’ قانون محنت، سعودائزیشن اور وزارت تجارت کے دیگر قوانین کی 34 خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں‘۔  
فیلڈ کمیٹی منفی سرگرمیوں کے انسداد اور خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے جدہ تاریخیہ میں تفتیشی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

منفی سرگرمیاں اور خلاف ورزیاں روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے( فوٹو سبق)

اخبار 24 کے مطابق مشترکہ فیلڈ کمیٹی  کا کہنا ہے کہ ’سب قوانین و ضوابط کی پابندی کریں اور جدہ تاریخیہ کے علاقے کے تمام تجارتی اداروں کے مالکان اپنا کردار اد کریں‘۔ 
یاد رہے کہ مشترکہ فیلڈ کمیٹی میں وزارت ثقافت، وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود، وزارت تجارت، جدہ پولیس، محکمہ شہری دفاع اور نیشنل واٹر کمپنی کے نمائندے شامل ہیں۔ 

شیئر: