کراچی میں آتشزدگی سے اموات پر سعودی عرب کی تعزیت
المناک واقعہ پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔(فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب نے کراچی کے ایک شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے ہونے والی اموات پر متاثرہ خاندانوں، پاکستان کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس افسوسناک حادثے میں اب تک 27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
کراچی میں گذشتہ ایک دہائی کے دوران یہ سب سے بڑی آتشزدگی تھی جو سنیچر کی رات دیر گئے گل پلازہ میں شروع ہوئی اور تیزی سے پورے شاپنگ کمپلیکس میں پھیل گئی۔
گل پلازہ میں 12 سو سے زائد دکانیں تھیں جہاں شادی کے ملبوسات، کھلونے، برتن اور دیگر سامان فروخت کیا جاتا تھا۔
ایس پی اے کے مطابق وزار ت خارجہ نے بیان میں مملکت اس المناک واقعہ پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔
زخمیوں کی جلد صحت یابی، پاکستان اور اس کے برادر عوام کے لیے تحفظ اور سلامتی کی خواہش کا اظہار کیا۔
