Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ گرمی کی شدید لہر انسانی صحت کے لیے نقصان دہ‘

دن کے گیارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک سائے میں رہا جائے (فوٹو: اخبار 24)
 سعودی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ ’ان دنوں سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر آئی ہوئی ہے جوانسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ 
ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا  کہ ان دنوں جلد خشک ہونے، سورج کی تمازت اور گرم ماحول میں چل کر خود کو تھکاوٹ سے بچانا ضروری ہے۔ 
شدید گرمی سے بچنے کے لیے دن کے گیارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک سائے میں رہا جائے۔ دھوپ سے بچنے والے کپڑے استعمال کیے جائیں۔
سرکو ڈھانک کر باہر نکلا جائے۔ چھتری کا استعمال کیا جائے۔ دھوپ کا چشمہ استعمال کیا جائے۔ زیادہ مقدار میں پانی اور مشروبات کا استعمال کرنا چاہئے۔ 
یاد رہے کہ وزارت صحت نے یہ مشورے  موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری کردہ انتباہی بیان کے تناظر میں دیے ہیں۔
قومی مرکز نے خبردار کیا تھا کہ رواں ہفتے کے آخر تک درجہ حرارت  مشرقی ریجن میں 48 سے 50 ، ریاض ریجن کے مشرقی و جنوبی علاقوں میں 46 سے 48 اور مدینہ منورہ  کے مغربی مقامات نیز القصیم ریجن کے مشرقی علاقوں میں بھی  46 سے 48 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہے گا۔ 

شیئر: