Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزوں کی شروعات اور اختتام ہفتے کو

جدہ....ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ امسال پہلا روزہ ہفتہ 27مئی کو ہوگا۔ روزے 29دن کے ہونگے۔ 4جمعے آئیں گے۔ الزعاق نے ٹویٹر کے ا پنے اکاﺅنٹ پر واضح کیا کہ امسال رمضان کے روزے ہفتے سے شروع ہونگے اور ہفتے کو ہی مکمل ہونگے۔ رمضان کا آخری تہائی حصہ سال کے بڑے دنوں پر مشتمل ہوگا۔ طریف کے باشندوں کو طویل ترین روزے رکھنے پڑیں گے جبکہ جازان کے باشندوں کے روزے چھوٹے ہونگے،سوا گھنٹے کا فرق ہوگا۔ امسال سعودی عرب میں سب سے پہلے السحة تحصیل کے لوگ افطار کرینگے۔ یہ الربع الخالی کے جنوب میں واقع ہے جبکہ حقل کے لوگ سب سے آخر میں افطار کرینگے۔ السحتہ اور حقل میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کا فرق ہوگا۔

شیئر: