Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب بانی مملکت نے اہل جدہ کے پانی کا مسئلہ حل کیا

العین العزیزیہ سے زائرین، سیاح اور مقامی باشندے سب فائدہ اٹھا رہے ہیں۔(فوٹو وقف الملک عبدالعزیز العین العزیزیہ ٹوئٹر)
سعودی عرب میں دس محرم اہل جدہ کی زندگی کا یادگار دن ہے۔ اس دن ہی بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے پانی کا بحران حل کرنے اور ’العین العزیزیہ وقف‘ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے دوران جدہ کے باشندے پانی کی قلت میں مبتلا تھے۔ ان دنوں سنگی کوئلوں کی فراہمی بند ہوگئی تھی۔
جدہ کے تاجروں نے پانی کی قلت کا مسئلہ حل کرنے کے لیے خصوصی اجلاس طلب کیا تاکہ کنویں کھودنے اور پانی لانے کے لیے پیسے جمع کیے جا سکیں۔ 
شاہ عبدالعزیز نے پانی کی قلت کے حوالے سے اہل جدہ  کی تکلیف کا سنتے ہی حکم دیا کہ ’اس حوالے  سے جو عطیات جمع کیے گئے ہیں وہ واپس کردیے جائیں‘۔ 
بانی مملکت نے پانی کا بحران حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کا حکم جاری کیا۔

بانی مملکت نے ’العین العزیزیہ ادارہ قائم کرنے کا حکم دیا (فوٹو وقف الملک عبدالعزیز العین العزیزیہ ٹوئٹر)

بانی مملکت نے اس موقع پر کہا کہ ’العین العزیزیہ (العزیزیہ چشمہ) ادارہ قائم کیا جائے‘۔ 
اس موقع پر بانی مملکت نے العین العزیزیہ وقف قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ یہ سعودی عہد میں پہلا وقف ہے جس سے اب تک کروڑوں لوگ فیض یاب ہورہے ہیں۔
العین العزیزیہ سے حاجی، عمرہ زائر، سیاح، مقیم اور مقامی باشندے سب فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: