Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حدود شمالیہ میں شاہ عبدالعزیز کے تاریخی محل میں خاص کیا؟

سعودی عرب میں حدود شمالیہ کے علاقے ’لینہ‘ میں شاہ عبدالعزیز کا محل علاقے کا اہم ترین تاریخی مرکز ہے۔ سیاح اسے دیکھنے کے لیے آرہے ہیں۔
سیاح حدود شمالیہ کی عظیم تاریخ کی کھوج میں شاہ عبدالعزیز محل دیکھنے کے لیے لینہ پہنچتے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بانی مملکت نے 55-1354ھ میں یہ محل عوامی امور نمٹانے اور علاقے میں ترقیاتی عمل کی نگرانی کے لیے تعمیر کرایا تھا۔

محکمہ سیاحت نے تاریخی عمارتوں کی تعمیر نو کرائی ہے( فوٹو ایس پی اے)

شاہ عبدالعزیز محل قدیم طرز تعمیر اور منفرد محل وقوع کی وجہ سے آج بھی اپنی انفرادیت قائم کیے ہوئے ہے۔
لینہ تاریخی علاقہ ہے یہاں سے ایک زمانے میں حاجیوں اور تاجروں کے قافلے گزرتے تھے۔

یہ صحرا نشینوں کے لیےایک بڑا تمدنی مرکز تھا( فوٹو ایس پی اے)

یہ صحرا نشینوں کے لیے بڑا تمدنی مرکز تھا اور یہاں پینے کے پانی کی سہولت تھی۔ عراق اور جزیرہ عرب کے تاجروں کے لیے سنگم کی حیثیت رکھتا تھا۔ 
یاد رہے کہ محکمہ سیاحت نے شاہ عبدالعزیز کے عہد کی تاریخی عمارتوں کی تعمیر نو اور اصلاح و مرمت کے بڑے پروگرام کے تحت شاہ عبدالعزیز محل میں بھی ترمیم کرائی ہے۔

شیئر: