Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ سمر پروگرام کا آغاز اتوار سے ہو گا

نو برس سے سترہ برس تک عمر کے بچوں کےلیے پرو گرام چار ہفتے جاری رہیں گے(فوٹو: عرب نیوز)
بوابہ الدرعیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نوجوانوں کے لیے الدرعیہ سمر پروگرام کا آغاز کر رہا ہے جو اتوار 30 جولائی سے شروع ہو گا۔
اخبار 24 کے مطابق بوابہ الدرعیہ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ  اتوار سے جمعرات تک  نو برس سے سترہ برس تک عمر کے بچوں کے لیے پرو گرام چار ہفتے تک جاری رہیں گے۔
 دلچسپ معلوماتی پروگرام ہوں گے۔ مختلف مہارتوں کی فروغ میں معاون سرگرمیاں ہوں گی۔ لیڈر شپ کوالٹی کے فروغ کی کوشش کی جائے گی۔ معلومات عامہ کا معیار بلند کیا جائے گا۔ 

الدرعیہ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سمر پروگرام کے چار حصے ہوں گے (فوٹو: عرب نیوز)

الدرعیہ  اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سمر پروگرام کے چار حصے ہوں گے ایک میں فیوچر لیڈرز پر توجہ مرکوز ہوگی۔ ذہین بچوں کو معاشرے میں اپنی شناخت بنانے کے حوالے سے حوصلہ افزائی  کی جائے گی۔
 دوسرا حصہ آرٹ اور ملبوسات کا ہوگا۔ اس کے تحت آرٹ اور ملبوسات میں دلچسپی رکھنے والوں کو اپنی مہارتیں دکھانے کا موقع دیا جائے گا۔ 
خوبصورت لمحوں کی عکس بندی اور کہانیوں کی تخلیق کا بھی حصہ ہوگا۔ اس کے تحت تجربات کے تبادلے پر توجہ دی جائے گی۔
چوتھا اور آخری حصہ آثار قدیمہ اور نوادر پر مشتمل ہوگا۔ اس کے تحت الدرعیہ کی عظیم  تاریخ کو اجاگر کیا جائے گا۔ شرکا کو الدرعیہ کی تاریخ سے اس انداز سے لطف اٹھانے کا موقع ملا گا گویا وہ تاریخی واقعات کا حصہ ہیں۔ 

شیئر: