Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ اتھارٹی کے دستکاری سکول تربیتی پروگرام کا آغاز

انفرادی طور پر ورکشاپس میں ایک ہفتے کے لیے تربیت دی جائے گی ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں الدرعیہ گیٹ ڈویلمپنٹ اتھارٹی نے اپنے ایک دستکاری سکول کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد رہائشیوں کا ماضی سے تعلق مضبوط کرنا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 12 ہفتوں پر مشتمل یہ تربیتی پروگرام ہر ہفتے 12 پیشوں میں تربیت فراہم کرتا ہے۔
ان میں کارپینٹری، پلاسٹرنگ، ڈیکو پیج، پام لیف کی بُنائی اور بریڈنگ، عطر سازی، مالا سازی، پیتل کے فنون، مٹی کے برتن، بشت کڑھائی، چمڑے کو جلانے، جپسم آرٹس، آرٹفیکٹ دستاویزات اور فوٹو گرافی شامل ہیں۔
سعودی ماہرین ان تربیتی سیشن کی قیادت کررہے ہیں۔ خواہشمند دستکاروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ الدرعیہ گیٹ ڈویلمپنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے پروگرام میں درخواست دیں۔
انہیں انفرادی طور پر متعدد ورکشاپس میں ایک ہفتے کے لیے تربیت دی جائے گی۔
یہ پروگرام اتھارٹی کے اہداف کے ایک حصے کے طور پر آتا ہے جس کا مقصد الدرعیہ کمیونٹی کے ساتھ منسلک ہونا اور ثقافت اور ورثے کو فروغ دینا ہے۔
الدرعیہ گیٹ ڈویلمپنٹ اتھارٹی نے علاقے کی تعمیر و ترقی میں قابل قدر شراکتیں لانے کے لیے تقریبات اور سرگرمیوں میں رہائشیوں کو شامل کرنے کا عہد کیا ہے۔
الدرعیہ گیٹ ڈویلمپنٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ دستکاری کے روایتی طریقے کسی قوم کی ثقافت اور اس کے لوگوں کی کہانیوں کو آواز دینے میں مدد کر سکتے ہیں‘۔
اس پروگرام کا مقصد سعودی عرب کی دستکاری کے علم کو آنے والی نسلوں کے لیے اس ورثے کو محفوظ کرنا ہے۔
دستکاری سکول الدرعیہ گیٹ ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے متعدد پروگراموں میں سے ایک ہے جس کا مقصد الدرعیہ کے اندر ایک معاون اور  ترقی پر مبنی ماحول کو فروغ دینا ہے۔
الدرعیہ گیٹ ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ بالآخر، الدرعیہ کے لوگوں کو ان کے آباؤ اجداد کے طریقوں سے دوبارہ جوڑنے سے انہیں یہ صلاحیت بھی ملتی ہے کہ وہ اپنے قومی ورثے کو دنیا بھر سے آنے والے وزیٹرز اور سیاحوں کے سامنے پیش کر سکیں‘۔

شیئر: