Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج سعودی عرب کا کونسا شہر سب سے زیادہ گرم رہا

ریاض میں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ رہا۔
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعرات تین اگست 2023 کو ملک کا گرم ترین شہر 49 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے الاحسا رہا جبکہ سب سے کم درجہ حرارتگ  14 سینٹی گریڈ السودۃ میں رہا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ الاحسا کے بعد سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ دمام، الصمان، التنھات، الخرج اور الدھنا میں ریکارڈ کیا گیا۔
قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ ریاض میں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ رہا۔ مملکت کے گرم ترین شہروں میں  اس کا نمبر تیسرا رہا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ 45 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے مکہ مکرمہ، بریدہ اور وادی الدواسر چوتھے جبکہ 44 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے رفحا، شرورہ اور المجمعہ پانچویں اور 43 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے مدینہ منورہ چھٹے نمبر پر رہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: