Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ نے ورلڈ ایکسپو کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی حمایت کردی

سعودی ایوان شاہی کے مشیر نے صومالیہ کے صدر سے ملاقات کی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمہوریہ صومالیہ کے صدر کو ایک پیغام ارسال کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق  یہ پیغام دونوں برادر ملکوں کے تعلقات اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کے حوالے سے ہے۔ 
مشیر ایوان شاہی احمد قطان نے جمعے کو موغادیشو میں صدر حسن شیخ محمود کو شاہ سلمان کا پیغام حوالے کیا۔
احمد قطان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد  کی جانب سے صدر کو خیر سگالی کا پیغام،صومالیہ کی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات بھی سعودی قیادت کی جانب سے پہنچائیں۔ 
ملاقات میں صومالیہ اور سعودی عرب کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

باہمی دلچسپی کے نمایاں، علاقائی و بین الاقوامی حالات  کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 
صومالیہ کے صدر نے کہاکہ ایکسپو 2030 کی ریاض میں میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے سعودی عرب میں پہلی سعودی افریقی سربراہ کانفرنس اور پانچویں افریقی عرب سربراہ کانفرنس کے انعقاد کا بھی خیر مقدم کیا۔ 
شاہی مشیر نےورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق درخواست کی حمایت پر صومالیہ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حمایت دونوں ملکوں کے منفرد برادرانہ تعلقات کے جذبے کی عکاسی کررہی ہے۔
اس موقع پر صومالیہ میں متعین سعودی سفیر احمد المولد بھی موجود تھے۔ 

شیئر: