Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی ادارے ’مدد‘ پورٹل کے ذریعے ملازمین کی تنخواہ بروقت بینکوں میں جمع کرانے کے پابند

وزارت کا کہنا ہے خلاف ورزی پر مقررہ سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ’ تمام نجی ادارے ’مدد‘ پورٹل کے ذریعے ملازمین کی تنخواہ بروقت بینکوں میں جمع کرانے والے نظام کی پابندی کریں‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت نے ان نجی اداروں کو جنہوں نے ملازمین کی تنخواہیں مقررہ وقت پر بینکوں میں جمع کرانے کے نظام کی پابندی نہیں کی خبر دار کیا کہ ’خلاف ورزی پر انہیں مقررہ سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔ 
وزارت افرادی قوت نےاس پروگرام کو ’تحفظ اجور‘ کا نام دیا ہے۔ اس کے معنی محنتانے کے ہوتے ہیں۔ 
وزارت افرادی قوت نے پرائیویٹ سیکٹر کے تمام ملامین کی تنخواہوں کی بروقت اور منظم طریقے سے ادائیگی کے لیے تحفظ اجور نظام  متعارف کرایا ہے۔
اس کے تحت کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملازم کی تنخواہ مقررہ وقت پر اس کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائے۔ 

شیئر: