Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھانا کے سفارتخانے کی مہلت سے استفادے کی اپیل

ریاض۔۔۔۔سعودی عرب میں گھانا کے سفارتخانے نے مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہم وطنوں سے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں شاہی مہلت سے استفادہ کریں۔ سفارتخانہ انہیں وطن واپس بھجوانے میں تعاون دیگا۔مہلت 25جون 2017کو ختم ہوجائے گی۔ایسا لگتا ہے کہ گھانا کے اکثر باشندے سعودی عرب سے نہ جانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔مملکت نے مارچ 2017کو اعلان کیا تھا کہ جو لوگ سعودی عرب میں غیرقانونی مقیم ہیں وہ 90روز کے اندر کسی جرمانے اور سزا کے بغیر وطن واپس جاسکتے ہیں۔ ان سے نہ جرمانہ لیا جائے گا اور نہ قید کی سزا دی جائیگی اور نہ ان کے فنگر پرنٹ کے منفی اثرات مرتب ہونگے۔ ریاض میں گھانا کا سفارتخانہ اور جدہ میں قونصل خانہ ابتک 500سے زیادہ سفری دستاویزات جاری کرچکے ہیں۔

شیئر: