Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعود ی عرب کے ساتھ عراق کے تعلقات ہر سطح پر شاندار‘

سعودی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاری اور اقتصادی ایشوز پر بات چیت کی جا رہی ہے( فوٹو عاجل)
عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا ہے کہ ’سعود ی عرب کے ساتھ عراق کے تعلقات سیاسی، اقتصادی اور امن و سلامتی سمیت ہر سطح پر شاندار ہیں‘۔ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عراقی وزیر نے کہا کہ ’عراق میں سعودی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاری اور اقتصادی ایشوز پر مکالمہ شروع کردیا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ’ خلیج کے تمام ممالک کے ساتھ عراق کے تعلقات شاندار اور مستحکم ہیں‘۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب نے حال ہی میں عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک بلین ڈالر مالیت کا تجارتی منصوبہ قائم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو تقویت ملے گی۔
 عراق میں سعودی سفیر عبدالعزیز الشمری کا کہنا تھا کہ ’مملکت نے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک بڑے تجارتی منصوبے کو تیار کرنے کے لیے عراق کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے‘۔
عرب نیوز کے مطابق بغداد ایونیو کے نام سے مشہور یہ منصوبہ عراق کا سب سے بڑا شاپنگ مال بن جائے گا جس میں کافی شاپس، ریستوراں اور تجارتی دفاتر شامل ہوں گے۔
اس کےعلاوہ اس منصوبے میں چار ہزار اپارٹمنٹس اور 25 ہزار ولاز ہوں گے۔

شیئر: