Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واجبات کی عدم ادائیگی، ہسپتال میت یا مریض کو روک سکتے ہیں؟

سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ’ نجی صحت اداروں کے قانون کی دفعہ 30 اور لائحہ عمل کے مطابق اس بات کی اجازت نہیں کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر میت یا مریض کو روکا جائے‘۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ صحت ادارے  واجبات کے حوالے سے بانڈ پر دستخط کراسکتے ہیں تاہم  میت کو روک لینا یا نومولود کو والدین کے حوالے نہ کرنا اور اس کے لیے بل کی عدم ادائیگی کو بہانہ بنانا درست نہیں‘۔
’کوئی بھی صحت ادارہ میت کو روکنے کا مجاز نہیں۔ نومولود یا مریض کو ہسپتال سے ڈسچارج پر پابندی لگانے کا اختیار نہیں رکھتا‘۔ 
وزارت صحت نے خبردار کیا  کہ’ انسپکٹرز قانون صحت پر عمل درآمد کے لیے تفتیشی دورے جاری رکھیں گے۔ خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنے پر متعلقہ کمیٹیوں کے حوالے  کریں گے۔ خلاف ورزی کرنے والے صحت ادارے سے مستحقین کے حقوق دلائے جائیں گے‘۔ 

شیئر: