Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طرابلس میں ہونے والی مسلح جھڑپوں پر تشویش ہے: سعودی وزارت خارجہ

بیان میں تمام فریقوں سے تحمل سے کام  لینے پر زور دیا گیا ہے ( فوٹو: اے پی)
سعودی وزارت خارجہ نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ہونے والی حالیہ مسلح جھڑوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں تمام فریقوں سے تحمل سے کام  لینے اور لیبیا کے برادرعوام کے مفاد کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے جس سے قومی مفادات کا تحفظ ہو سکے۔
بیان میں تمام فریقین سے مطالبہ کیا گیا کہ ’وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں جس کا مقصد لیبیا اور اس کے برادرعوام کی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانا ہے‘۔
عرب نیوز کے مطابق  لیبیا کے ذرائع ابلاغ نے بدھ کو طرابلس میں جنگ بندی کی اطلاع کے بعد بتایا لیبیا میں ایک سال کے دوران ہونے والی بدترین مسلح جھڑپوں میں اب تک 55 افراد ہلاک اور 146 زخمی ہوچکے ہیں۔
2011 میں معمر قذافی کی معزولی کے بعد سے ملک میں اقتدار کےلیے لڑنے والی ملیشیاوں میں سے دو بااثر 444 بریگیڈ اورالردع یا سپیشل ڈیٹرنس فورس کے  درمیان مسلح جھڑہیں پیر کی رات شروع ہوئیں اور منگل تک جاری رہیں۔
میڈ یکل ذرائع کے مطابق ان دو دنوں میں27 افراد کے ہلاک اور 106 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

شیئر: