Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کی 100 سال قدیم بیکریاں جو اب بھی کام کر رہی ہیں

جدہ کی قدیم بیکریاں انواع و اقسام کی مصنوعات کے حوالے سے معروف ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں جدہ کا قدیم اور تاریخی علاقہ میں اپنے بازاروں اور کاروبار کے لیے مشہور ہے جو سو برس پرانے ہیں ان میں کئی بیکریاں شامل ہیں جو آج بھی کام کررہی ہیں۔
جدہ کا تاریخی علاقہ پرانی دکانوں کے حوالے سے مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور سیاحوں میں مقبول ہے۔ 
ایس پی اے اور عاجل ویب کے مطابق پرانی دکانیں اپنی قدیم شناخت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ بڑی تعداد میں سیاح جدہ کا تاریخی علاقہ اور اس کا پرانا کلچر دیکھنے آتے ہیں۔ 
جدہ کی قدیم بیکریاں انواع و اقسام کی مصنوعات کے حوالے سے معروف ہیں۔ 

بیکریوں کی مصنوعات اور مختلف قسم کی روٹیاں خریدنے  کے لیے لوگ طویل سفر طے کرکے یہاں کا رخ کرتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

مختلف تقریبات اور تہواروں کے زمانے میں منفرد ذائقہ رکھنے والی بیکری مصنوعات مقامی شہریوں اور سیاحت کے لیے آنے والوں میں مقبول  ہیں۔
جدید ترین بیکریوں کا رواج پھیل جانے کے باوجود بے شمار لوگ اب بھی پرانے طریقے سے تیار کی جانے والی اشیا قدیم بیکریوں سے خریداری پسند کرتے ہیں۔ 
پرانی بیکریوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ جن میں دیکھا جاسکتا ہےکہ جدہ کے تاریخی محلوں کی ان بیکریوں کی مصنوعات ’الشریک، الفتوت، شابورۃ اور مختلف قسم کی روٹیاں خریدنے  کے لیے لوگ طویل سفر طے کرکے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ 
ان بیکریوں کے  کئی مالکان عمررسیدہ ہونے کے باجود اب بھی اپنے کاروبار کو چلانے میں مصروف اور  اشیا کی تیاری کے روایتی طریقوں کو برقرار رکھنے کے خواہشمند ہیں۔

شیئر: