Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر حج و عمرہ وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے

سعودی مہمانوں کا جہاز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈ کر گیا جہاں نگراں وفاقی وزیر اور سعودی سفیر نے اُن کا استقبال کیا۔
اتوار کی شام سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے۔
نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد، سعودی سفیر نواف المالکی، سابق وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود، وزارت کے دیگر حکام نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
مذہبی امور کی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ حرمین الشریفین کے انتظامی بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔
بیان کے مطابق معزز مہمان کے ہمراہ ڈپٹی وزراء حج عمرہ، سیاحت، عالمی تعاون، سعودی ایئرلائن کے صدر، سعودی ایوی ایشن کے نمائندے وفد میں شامل ہیں۔

شیئر: