Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری جو شاہ فیصل کے دور سے ٹیکسی چلا رہے ہیں

 سعودی شہری فاطم المطیری شاہ فیصل کے زمانے سے اب تک ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی ڈرائیور کی حیثیت سے روزگار حاصل کررہا ہے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فاطم المطیری نے کہا کہ ’وہ شاہ فیصل کے عہد سے ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر کام کررہے ہیں۔ روزانہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سواریاں لاتا اور لے جاتے ہیں‘۔ 
سعودی شہری کا کہنا تھا’ اپنی زندگی میں ٹیکسی کے لیے جو سب سے پہلے جو گاڑی خریدی تھی اس کی قیمت سات ہزار ریال تھی‘۔ 
فاطم المطیری نے کہا کہ ’وہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشل ایئرپورٹ سے سواریاں الدیرہ لاتے ہیں اور وہاں سے سواریاں ایئرپورٹ لے جاتے ہیں‘۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’بلد میں سواری کا کرایہ دو ریال ملتا ہے جبکہ ایئرپورٹ کا کرایہ 30 سے 40 ریال تک مل جاتا ہے‘۔ 

شیئر: