Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیم میں دوبارہ واپسی کیلئے پر عزم ہوں،عمر اکمل

برمنگھم... پاکستانی بلے بازعمر اکمل نے کہا ہے کہ ٹیم میں واپسی کے لئے پر عزم ہوں۔انہو ںنے اپنے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کرکٹ کے اصولوں کا پابند رہنے کا وعدہ بھی کیا۔عمر اکمل نے کہا کہ ان تمام مداحوں سے معافی مانگ لی جنہیں میرے عمل سے دکھ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی میری بہت سی کرکٹ باقی ہے پہلے کے مقابلے میں مزید مضبوط واپسی کا ارادہ رکھتا ہوں۔کرکٹ پر اب میرا فوکس پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ میرے رول ماڈل یونس خان ہیں جب بھی ا نہیں مشکلات کا سامنا ہوتا تھا تو وہ مزید مضبوط ہوکر سامنے آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی واپسی ممکن بنانے کے لئے پی سی بی کی تمام شرائط و قواعد کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔

 

شیئر: