Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی خطے میں اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت

نیتن یاہو نے جنوبی شام کا دورہ شامل ہے جہاں اسرائیلی فوجی تعینات ہیں۔ (فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب نے خطے میں جاری اسرائیل کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں کہا’ ان میں تازہ ترین غزہ کی پٹی پر حملے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بدھ کو جنوبی شام کا دورہ شامل ہے جہاں اسرائیلی فوجی تعینات ہیں۔‘
بیان میں سعودی عرب نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ’ وہ تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں خصوصا غزہ میں حالیہ جنگ بندی سمجھوتے کی اسرائیلی خلاف ورزیاں روکنے کےلیے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔‘
وزارت خارجہ کا یہ بیان جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آیا ہے جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے، بارہ گھنٹے کے دوران فلسطینی علاقے میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔
یہ حملے دس اکتوبر کو امریکی ثالثی میں نافذ کی جانے والی جنگ بندی کے بعد سب سے مہلک رہے ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں اسرائیل کی جانب سے شام کی علاقائی خود مختاری کی خلاف ورزیاں روکنے اور اسرائیل اور شام کے درمیان 1974 کے معاہدے کی پاسداری پر بھی زور دیا گیا جو خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے، شامی علاقے کی خود مختاری اور وحدت کی ضمانت ہے۔
یاد رہے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے شام کے اندر بفرزون کا دورہ کیا تھا جہاں اسرائیلی فوجی تعینات ہیں۔ وزیر دفاع  کاٹز، وزیر خارجہ جدون ساعر کے علاوہ فوج کے سربراہ ایال زامیر، سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر اورامریکہ میں اسرائیلی سفیر بھی ہمراہ تھے۔
شامی صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی بفرزون میں فوج تعینات کی ہے۔

 

شیئر: