جبیل انڈسٹریل سٹی میں ’عجائب التلال‘ فیسٹیول کی مقبولیت
ڈانسنگ فاونٹین اور روشنیوں والا پل بھی وزیٹرز کے لیے مثالی تجربہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
جبیل انڈسٹریل سٹی میں ’عجائب التلال‘ ( ٹیلوں کے عجائبات) کے عنوان سے فیسٹیول سیاحوں میں غیرمعمولی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کے حوالے سے یہ فیسٹیول 5 لاکھ مربع میٹراراضی پر محیط ہے۔

یہاں کے خوبصورت فطری مناظر کی دلکشی میں اس وقت مزید اضافہ ہوجاتا ہے جب شام کے وقت رنگ برنگی روشنیوں سے علاقہ جگمگا جاتا ہے۔
الجیبل اور ینبع صنعتی زون کے ترقیاتی امور کے ڈائریکٹر بندر السیف نے بتایا ’فیسٹیول میں مختلف تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔’
دس مقامات پر مختلف نوعیت کے تفریحی پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں جن میں سب سے نمایاں ’سپیس ٹون‘ کا زون ہے جہاں خاندان کا ہرفرد لطف اندوز ہوتا ہے۔‘

دیگر سرگرمیوں میں سٹیج شوز شامل ہیں جو پانچ مقامات پر ہوں گے۔ 80 مختلف نوعیت کی تفریحی سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ڈانسنگ فاونٹین اور روشنیوں والا پل بھی وزیٹرز کے لیے مثالی تجربہ ہے۔
