Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کی اندرون مملکت سفر کے لیے ’فلائٹ پاس‘ سروس کیا ہے؟

متعارف کرائے جانے والے پیکجز 8 ، 16 اور 24 پروازوں کے لیے ہیں( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے سیاحتی اتھارٹی کے اشتراک سے ’فلائٹ پاس‘ سروس کا آغاز کیا ہے۔ اندرون ملک سفر کے لیے مختلف پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق فلائٹ پاس کے تحت متعارف کرائے جانے والے پیکجز 8 ، 16 اور 24 پروازوں کے لیے ہیں جنہیں مختلف اوقات میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
پیکجز کی قیمت بیک وقت یا قسطوں ادا کی جاسکتی ہے۔ پیکج 12 ماہ تک کارآمد ہوسکتا ہے تاہم اس شرط پر اجرا کے 7 دن کے اندر کینسل کرایا جاسکتا ہے کہ کوئی ٹکٹ استعمال نہ کیا گیا ہو۔
نئی متعارف کرائی جانے والی فلائٹ پاس سروس کی سبسکربشن ایئرلائن کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
ادائیگی کے لیے مختلف ڈیجیٹل سسٹم کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ ٹرپس میں تبدیلی بھی کرائی جاسکتی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل السعودیہ نے مسافروں کو ’ہوم چیک ان‘ کی نئی سروس فراہم کرنے کے لیے ’سعودیہ گراونڈ سروسز کمپنی‘ سے معاہدہ کیا تھا۔
 چیک ان سروس کے لیے متعدد آپشنز ہیں جن میں سامان کی بکنگ اور بورڈنگ پاس کا اجرا شامل ہے۔ روانڈ ٹرپ کے لیے بھی ہوم چیک ان سروس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
مسافروں کو اپنی فلائٹ سے 24 گھنٹے سے لے کر 6 گھنٹے تک چیک ان سروس حاصل کرنے کی سہولت ہوگی۔

 

شیئر: