سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اسلامی یکجہتی گیمز میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ ارشد ندیم نے 83.05 میٹر لمبی تھرو کے ساتھ ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی. جیولین تھرو کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن بھی پاکستان کے حصے میں آئی جہاں محمد یاسر سلطان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ اردو نیوز کے ذکااللہ محسن کی ویڈیو رپورٹ