خصوصی افراد کی سپورٹس تک رسائی بڑھانے کے لیے معاہدہ
معذور افراد کو سپورٹس اور صحت کی سہولتوں تک رسائی حاصل ہو گی(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی سپورٹس بلیوارڈ فاؤنڈیشن (ایس بھی ایف)نے ریاض میں معذور افراد کی سپورٹس تک رسائی بڑھانے کے لیے اتھارٹی فار دی کیئر آف پیپل کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق معاہدے کے تحت معذور افراد کو ایس بھی ایف کی سپورٹس اور صحت کی سہولتوں تک رسائی حاصل ہو گی۔
سعودی سپورٹس بلیوارڈ فاؤنڈیشن معذور افراد کے لیے علم کا اشتراک کرنے کے لیے اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
سپورٹس بلیوارڈ فاؤنڈیشن کے سی ای او جین میک گیورنر نے کہا کہ ’ یہ شراکت داری ایک جامع معاشرے کی تشکیل میں مدد کرے گی جہاں ہر کسی کو سپورٹس کی سہولتوں تک یکساں رسائی حاصل ہو‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ سپورٹس بلیوارڈ پورے ریاض کو لطف اندوز ہونے کے لیے سپورٹس کی سہولتیں فراہم کرے گا۔ ہم مستقبل کے انیشیٹوز پر تعاون کے منتظر ہیں جو رسائی اور شمولیت کو فروغ دیتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے معذور افراد کے حقوق کو بڑھانے کے لیے ایک قانون کی منظوری دی تھی۔
معذور افراد کی دیکھ بھال کے لیے اتھارٹی فار دی کیئر آف پیپل کے سی ای او ہشام الحیدری نے کہا تھا کہ ’اس قانون کا مقصد خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور معذور افراد کو تمام شعبوں میں یکساں مواقع فراہم کرنا ہے‘۔