Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد رضوان دلچسپ انداز میں رن آؤٹ، ’اُڑتا ہی پھروں اِن ہواؤں میں کہیں‘

محمد رضوان نے نیپال کے خلاف 44 رنز کی اننگز کھیلی (فوٹو: اے ایف پی)
ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نیپال کو ایک بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہا ہے۔
نیپال کے خلاف پاکستانی مڈل آرڈر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث پاکستان نے اپنی اننگز میں 342 رنز سکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور افتخار احمد نے سینچریاں سکور کیں جبکہ محمد رضوان نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی اننگز کی خاص بات جہاں بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار سینچریاں رہیں وہیں محمد رضوان کا رن آؤٹ ہونا بھی سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ پاکستان کی اننگز کے 23 ویں اوور کی چوتھی گیند پر محمد رضوان نے سنگل بنانے کے لیے رن لیا، تاہم جب وہ نان سٹرائیکر اینڈ پر کریز کے پاس پہنچے تو انہوں نے ڈائیو لگانے کے بجائے بیٹ اور پاؤں ہوا میں اٹھا دیے جس کے باعث ڈائریکٹ ہِٹ لگنے کے باعث وہ مضحکہ خیز انداز میں رن آؤٹ ہوگئے۔
رضوان اپنی گزشتہ چھ اننگز میں تین مرتبہ ڈائریکٹ ہِٹ لگنے سے رن آؤٹ ہو چکے ہیں۔
اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر صارفین کی تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
انڈین کرکٹر رویچندرن ایشون اپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’اس تھرو کی اونچائی نے رضوان کو بچنے کے لیے موقع نہ دیا لیکن جو کھلاڑی وکٹوں کے درمیان رننگ کرتے ڈائیو لگاتے ہیں تو ایسا بہت کم ہوا ہے کہ وہ ایسے رن آؤٹ ہوں اور اس صرف یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔ وہ سپنرز کے خلاف سویپ مارنا پسند کرتے ہیں اور اس صورت حال میں ہیلمٹ نہ پہننا اسے مزید مضحکہ خیز بنا دیتا ہے۔‘

سحرش نے مزحیہ انداز میں ٹویٹ کی کہ ’کوئی بھی نہیں،
محمد رضوان: اُڑتا ہی پھروں اِن ہواؤں میں کہیں۔‘
 

نواز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’پنچھی (پرندہ) بنا اُڑتا پھروں ملتان سٹیڈیم میں۔‘
 

ٹوئٹر ہینڈل چِیکو نے تبصرہ کیا کہ ’جب رضوان بیٹنگ کر رہے تھے تو وہ اُس وقت بھی وکٹ کے لیے اپیل کر رہے تھے۔‘
 

 

شیئر: