جمعرات کو مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ رہا
جمعرات 31 اگست 2023 19:12
جدہ میں جمعرات کو درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ رہا۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں جمعرات کو سب سے زیادہ گرمی الاحسا میں ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ رہا۔ سب سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ السودہ میں رہا۔
عاجل اور عکاظ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ الاحسا کے بعد 44 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے مکہ مکرمہ دوسرے، 43 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے مدینہ منورہ، ریاض اور الشرورہ تیسرے جبکہ 40 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے جدہ، نجران اور رفحا چوتھے نمبر پر رہے۔
موسمیات کے قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ السودہ کے بعد کم درجہ حرارت ابھا میں ریکارڈ کیا گیا جہاں 18 سینٹی گریڈ رہا۔اس کے بعد باحہ 19 اور طریف 20 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے کم گرمی والے علاقے رہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں