مملکت کے بیشترشہروں میں گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا (فوٹو، ٹوئٹر)
قومی مرکز برائے موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ 24 جولائی کو مملکت کے متعدد علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔
موسمیاتی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الاحسا، دمام، مکہ، الخرج اوروادی الدواسر میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔
مذکورہ علاقوں میں گرمی کاسلسلہ جاری رہے گا جبکہ بعد علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار بھی چھایا رہے گا جس کی وجہ سے شاہراہوں پرحد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
مکہ مکرمہ ، عسیر اورجازان ریجنز کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار کی وجہ سے صورتحال قدرے مشکل ہوسکتی ہے۔
متوقع درجہ حرارت کے حوالے سے موسمیات کے قومی مرکز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الاحسا اورالدھنا میں درجہ حرارت سب سے زیادہ رہے گا جہاں پارہ 48 ڈگری جبکہ دمام اورحفر الباطن میں 47 جبکہ مکہ، الخرج اوروادی الدواسر میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
ریاض اورمدینہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری جبکہ بریدہ میں 44 ، ابھا میں 34 ، جدہ اورحائل میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔