Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب، سنگا پور میں عالمی ایجادات کی نمائش میں شرکت کرے گا

مملکت سے 10 ٹرینیز کو ایونٹ میں حصہ لینے کےلیے تیار کیا جائے گا( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن چار سے چھ ستمبر تک سنگاپور میں 34 ویں عالمی ایجادات، اختراعات اور ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی نمائش میں شریک ہو گی۔
عرب نیوز کے مطابق کارپوریشن جدت کے کلچر کو فروغ دینے کی کوششوں کے حصے کے طور پر مملکت کے مختلف علاقوں سے 10 ٹرینیز کو ایونٹ میں حصہ لینے کے قابل بنائے گی۔
تربیت حاصل کرنے والے اپنی ایجادات کا مظاہرہ کریں گے اور مقابلے میں مملکت کی نمائندگی کرنے والے حریف کے طور پر خود کو قائم کریں گے۔
ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن کے گورنر احمد الفھید نے کہا کہ ’ کارپوریشن جدت طرازی اور باصلاحیت افراد کو ترجیح دیتی ہے جس کی رہنمائی ہمارے رہنما جو اختراعیوں کی بھرپور سپورٹ کرتے ہیں‘۔
احمد الفھید نے مختلف مقامی اور بین الاقوامی مقابلوں میں سعودی تربیت یافتہ افراد کی کامیابی پر روشنی ڈالی۔
 انہوں نے مزید کہا کہ ’ مملکت نے گزشتہ مئی میں ملائیشیا میں ایجادات اور اختراعات کی نمائش میں 10 تمغے جیتے تھے‘۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف ایکٹویٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ الدحیلان نے تربیت حاصل کرنے والوں کی دیکھ بھال اور ملک کی ترقی کے لیے ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے کارپوریشن کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ تربیت حاصل کرنے والوں کو مقامی اور بین الاقوامی مقابلوں میں مدد ملے گی جس سے وہ ترقی، عمل درآمد اور مارکیٹنگ کے لیے اختراعی آئیڈیاز پیش کر سکیں گے‘۔
ان کے مطابق اس سال کے تربیت یافتہ چھ مرد اور چار خواتین مہارت کے مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔
الدحیلان نے مزید کہا کہ ’ تربیت حاصل کرنے والوں نے تین مراحل کے ایک وسیع تربیتی پروگرام میں حصہ لیا جن میں ایک آن لائن مرحلہ، ایک مرحلہ ریاض میں اور ایک مرحلہ ملائیشیا میں شامل ہے‘۔
تربیت کا مقصد انہیں ثالثی کے طریقہ کار، پیشکش کے طریقوں اور ان کی پیداوار کے مارکیٹنگ کے پہلوؤں سے آشنا کرنا تھا جب کہ اس بات کو بھی یقینی بنانا تھا کہ وہ نمائش میں شرکت کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

شیئر: