5 اکتوبر سے انڈیا میں شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے انڈین کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
منگل کو انڈین ٹیم کے سکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر اجیت اگارکر اور کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس میں کیا۔
میگا ایونٹ میں انڈین کرکٹ ٹیم کی کپتانی روہت شرما کریں گے جبکہ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہُل ڈراوڈ ہوں۔
مزید پڑھیں
-
ایشیا کپ: انڈین سکواڈ کا اعلان، جسپریت بمراہ کی واپسیNode ID: 789311
-
ایشیا کپ: طیب طاہر کی جگہ سعود شکیل سکواڈ میں شاملNode ID: 791001
دوسری جانب انجری مسائل کے شکار سٹار بیٹر کے ایل راہُل کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ورلڈ کپ میں فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی خدمات بھی قومی ٹیم کو فراہم ہوں گی۔
ایشیا کپ کے سکواڈ میں موجود نوجوان بیٹر تِلَک وَرما اور فاسٹ بولر پراسدھ کرشنا کو ورلڈ کپ کے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ ایشیا کپ کے سکواڈ میں بطور ریزرو کھلاڑی جانے والے سنجو سیمسن بھی ڈراپ کر دیے گئے ہیں۔
ورلڈ کپ میں انڈیا اپنے سفر کا آغاز 8 اکتوبر سے چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گی۔
