Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کِٹ ریلیز کر دی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں برس انڈیا میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کِٹ (جرسی) ریلیز کر دی ہے۔
پی سی بی نے پیر کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کی نئی کِٹ ریلیز کی۔
پی سی بی نے پاکستان ٹیم کی ’گرین شرٹ‘ ریلیز کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’سٹار نیشن جرسی 2023 متعارف کروائی جا رہی ہے۔‘
 
 
پاکستان ٹیم کی یہ جرسی گہرے سبز رنگ کی ہے جس میں سفید اور ہلکے سبز رنگ کی دھاریاں بھی بنی ہوئی ہیں جبکہ اس جرسی پر خوبصورت انداز میں ستارہ بھی بنایا گیا ہے۔
 
رواں برس اکتوبر اور نومبر میں انڈیا میں شیڈول ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی یہی آفیشل کِٹ ہوگی جبکہ ممکنہ طور پر 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں بھی فینز اپنی ٹیم کو اِس جرسی میں دیکھ سکتے ہیں۔
 

فوٹو: پی سی بی

اس جرسی کو گرافکس ڈیزائنر عبدالاحد جاوید نے تخلیق کیا ہے۔
 

فوٹو: پی سی بی

پاکستان ٹیم کی اس نئی جرسی پر ٹوئٹر صارفین بھی دلچسپ انداز میں تبصرے کر رہے ہیں۔
ایف ایف کے نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’اس طرح کٹ بنائی جاتی ہے، نا چمکدار سپانسر لوگو، صرف قوم کی اصلی پہچان، پی سی بی شاندار کام کیا ہے۔‘
عارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’بہت پسند آئی ہے، تارے نے مجھے 99 کے ورلڈ کپ کی یاد دلا دی ہے۔‘
 
فائز گیلانی تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’سب لوگوں کو یہ خرید لینی چاہیے کیونکہ ہم یہ ورلڈ کپ اس سال جیت رہے ہیں انشااللہ۔‘
 

شیئر: