Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونا خرید وفروخت سے قبل دستاویز چیک کریں

طائف.... سونے کی خرید وفروخت سے پہلے گاہکوں کے شناختی دستاویزات چیک کی جائے۔ یہ ہدایت وزارت تجارت نے سونا اور قیمتی پتھر فروخت کرنے والی تمام دکانوں کو کی ہے۔ وزارت تجارت نے سونے کی دکانوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ گاہکوں سے سونا خریدنے سے پہلے ان کے شناختی کارڈ، اقامہ یا پاسپورٹ ضرور دیکھے جائیں۔ اداروں سے لین دین کرنے سے پہلے ملکیتی دستاویزات اور اجازت ناموں کے علاوہ ان کی قانونی حیثیت ثابت کرنے کے لئے ضروری دستاویزات طلب کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ سونے کی دکانوں میں خرید وفروخت کرنے کے لئے شناختی دستاویزات پیش کرنے کا فیصلہ منی لانڈرنگ کے انسداد کے لئے کیا گیا ہے۔ 

شیئر: