Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا ورلڈ آرکیالوجی سمٹ اختتام پذیر، بہترین کارکردگی پر عالمی ایوارڈ کا اعلان

ایوارڈ کا مقصد آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبوں میں حوصلہ افزائی کرنا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں العلا ورلڈ آرکیالوجی سمٹ ایک عالمی ایوارڈ کے اعلان کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جو اس شعبے میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کرے گا اور ایوارڈ دے گا۔
سعودی پریس ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ ’ العلا ورلڈ آرکیالوجی سمٹ ایوارڈ‘ کا مقصد آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبوں میں ترقی اور اختراع کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
حکام نے بتایا کہ تین روزہ سربراہی اجلاس میں 39 ممالک کے 300 سے زیادہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے شرکت کی جس کا اہتمام رائل کمیشن فار العلا نے کیا تھا اور یہ گورنریٹ کے مرایا کنسرٹ ہال میں منعقد ہوا۔
اس ایونٹ کے پروگرام میں 11 وسیع پینل مباحثے شامل تھے جن میں مختلف موضوعات سے نمٹا گیا جس میں آثار قدیمہ کے مقامات کے تحفظ کے لیے ٹیکنالوجی، نئی آثار قدیمہ کی دریافتوں اور نوجوان آثار قدیمہ کے ماہرین کے لیے تعاون شامل ہیں۔
منتظمین کو امید ہے کہ یہ سربراہی اجلاس ثقافتی ورثے اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں ایک اہم عالمی پلیٹ فارم بن جائے گا جو العلا کی بھرپور تاریخ کی عکاسی کرنے کے علاوہ دو ہزار سال سے زیادہ قدیم تہذیبوں کے گہوارے کے طور پر اس کی حیثیت کو تسلیم کرے گا۔
قدیم شہر اس دور کے مسافروں اور ایکسپلورزکے لیے ایک اہم مقام کے طور پر کام کرتا تھا۔ اب اسے اپنے آثار قدیمہ کے عجائبات کی وجہ سے ہسٹوریکل ایسپلوریشن کے لیے اہم ترین مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

شیئر: