Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں پہاڑی تفریحی مقام پر ریزورٹ جو ایک عجوبہ ہو گا

فرانسیسی معمار جین نوویل نےاس منصوبے کو ڈیزائن کیا ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے تاریخی علاقے العلا میں ایک پہاڑی تفریحی مقام پر تعمیراتی کام جاری ہے۔
عرب نیوز کے مطابق رائل کمیشن فار العلا کے حکام نے کہا کہ شرعان ہوٹل کا تصور اور انٹرنیشنل سمٹ سینٹر، فرانسیسی معمار جین نوویل نے ڈیزائن کیا ہے۔
یہ براہ راست شرعان نیچر ریزرو کی چٹانوں کی شکلوں میں تعمیر کی جائے گی جسے العلا کے قدیم نباطی فن تعمیر اور ڈرامائی صحرائی منظر سے متاثر کیا گیا ہے۔
ریزرو میں ایک تقریب کے دوران رائل کمیشن فار العلا کے حکام اور بائیوگیز کنسٹرکشن کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
ایک فرانسیسی انجینیئرنگ گروپ جو سعودی انجینیئرنگ فرم المبانی کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے ذریعے اس ریزورٹ کی تعمیر کا انتظام کرے گا۔
کمیشن کا ڈویلپمنٹ اور کنسٹرکشن سیکٹر کینیڈا کی فرم ڈبلیو ایس پی کی مشاورت اور سعودی کمپنی جسارا سے پروگرام مینجمنٹ سپورٹ کے ساتھ اس منصوبے کی سربراہی کر رہا ہے۔
جس طرح نباطی تہذیب نے دو ہزار سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل قریبی ریت کے پتھر میں ڈھانچے تراشے تھے اسی طرح پروجیکٹ کے سربراہوں کو امید ہے کہ شرعان ریزورٹ آر سی یو کے وژن کے مرکز میں قدرتی مناظر، مقامی نباتات اور حیوانات کو محفوظ رکھتے ہوئے العلا کے میوزیم میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔
نیا ریزورٹ 38 سویٹس، ایک سپا اور فلاح و بہبود کا مرکز، بچوں کا کلب، سپورٹس کمپلیکس، ایک ریستوران اور کاروباری مرکز پیش کرے گا۔
اس کے علاوہ ایک دستخطی فائن ڈائننگ ریستوران پہاڑ کے اوپر تعمیر کیا جائے گا جس میں شاران کے خوبصورت نظارے ہوں گے۔

سعودی کمپنی پروگرام مینجمنٹ سپورٹ کے ساتھ اس منصوبے کی سربراہی کر رہی ہے۔ ( فوٹو: عرب نیوز)

شیشے کی لفٹ ریزورٹ کو ارضیاتی اور آرٹسٹک تجربے سے جوڑ دے گی جو  آرٹ اور نقاشی سے بھرپور نظارے پیش کرے گی۔
ایک ملحقہ پہاڑ کے اندر شرعان انٹرنیشنل سمٹ سینٹر دنیا بھر سے تقریبات اور رہنماؤں کی میزبانی کرے گا۔
مکمل طور پر محفوظ اور نجی ماحول کے ساتھ اس کا ڈیزائن غیر رسمی ماحول میں مشترکہ تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ مہمانوں کے لیے ملاقات اور نجی بات چیت کو قابل بنائے گا۔
اس کی سہولتوں میں ایک آڈیٹوریم، میٹنگ روم، مجلس (بیٹھنے کا کمرہ)، لائبریری، سپورٹس اور تفریحی علاقہ شامل ہو گا۔
آر سی یو کے چیف ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن آفیسر محمد الذیب نے کہا کہ ’زیرِ تعمیر شاران ریزورٹ فی الحال ہمارا سب سے زبردست منصوبہ ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس ریزورٹ کو العلا کی انسانی اور قدرتی تاریخ کے لیے مکمل احترام کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا تھا اور ہم اسی فلسفے کے مطابق عمارت کے پائیدار طریقوں کے لیے پرعزم ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’آر سی یو اور اس کے شراکت دار ان قدیم پہاڑوں کی کہانی میں ایک نئے باب کی نقاب کشائی کرنے کے لیے پرجوش ہیں جہاں مہمان شرعان نیچر ریزرو کے عجائبات کا تجربہ کریں گے۔‘

شیئر: