سمندری ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے رضا کاروں کی مہم
جمعرات 21 ستمبر 2023 9:51
’مہم 5 دن تک جاری رہے گی جس میں مجموعی طور پر 500 رضاکار شرکت کریں گے‘ (فوٹو: سبق)
جدہ میں سمندری ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے رضا کاروں کی طرف سے مہم شروع کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مہم کا مقصد عوام الناس میں سمندر اور ساحل کے ماحول کو صاف کرنے کا شعور اجاگر کرنا ہے۔
مہم کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’وژن 2030 کے ہدف کے مطابق سعودی عرب میں رضا کارانہ کاموں کا شعور بیدار کرکے 10 لاکھ رضاکاروں کا اندراج کرانا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تازہ مہم کا آغاز جدہ کے خلیج سلمان سے کی گئی ہے جس میں یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات نے شرکت کی ہے‘۔
’مہم 5 دن تک جاری رہے گی جس میں مجموعی طور پر 500 رضا کار شرکت کریں گے‘۔
’مہم کے تحت رضا کار جمعرات اور جمعہ کے دن شعارہ بیچ کی صفائی کریں گے‘۔