Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جانوروں کی جعلی ادویہ فروخت کرنے والے غیر ملکی کو سزا

’جعلی ادویہ تیار کرکے ان پر معروف کمپنیوں کے سٹیکر لگا دیا کرتا تھا‘ (فوٹو: سبق)
دمام کی عدالت نے ایک غیر ملکی کو دو سال قید اور20 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص جانوروں کی مختلف جعلی ادویہ تیار کرتا تھا۔
تفتیش کے دوران مذکورہ شخص نے اعتراف کیا ہے کہ ’وہ غیر رجسٹرڈ ادویہ فروخت کرنے کے علاوہ جعلی ادویہ تیار کرکے  ان پر معروف کمپنیوں کے سٹیکر لگا دیا کرتا تھا‘۔
’اس کے علاوہ اس نے إقرار کیا ہے کہ وہ مختلف قسم کی جڑی بوٹیاں استعمال کرکے ادویہ تیار کرتا تھا جن کی طبی تاثیر کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتا تھا‘۔
واضح رہے کہ مذکورہ شخص کو فوڈ اینڈ ڈرگز کی تفتیشی ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے گاڑی میں مختلف قسم کی ادویہ ضبط ہوئی ہیں جنہیں وہ غیر معیاری طریقے سے منتقل کیا کرتا تھا۔

شیئر: