Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشہ آور اشیا نے مجھے اور میرے خاندان کو برباد کر دیا: سعودی قیدی کا اعتراف

’ایک شخص نے مجھے اس راستے پر ڈالا۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی وزارت داخلہ نے نشہ آور اشیا کی فروخت میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہونے پر 12 سال کی قید کی سزا پانے والے مقامی شہری کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ 
وزارت داخلہ نے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بتایا کہ ایک سعودی شہری مملکت کے جنوب سرحدی علاقے سے نشہ آور اشیا کی سمگلنگ میں ملوث تھا۔ الزام ثابت ہوجانے پر اسے بارہ سال قید کی سزا سنائی گئی اور ان دنوں وہ جیل میں ہے۔ 
قیدی نے نشہ آور اشیا کی فروخت کا راستہ اختیار کرنے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس نے بے وقوفی میں یہ راستہ اختیار کیا۔‘
قیدی نے مزید کہا کہ ’ایک شخص نے جو نشہ آور اشیا  فروخت کر رہا تھا اس نے مجھے اس راستے پر ڈالا۔‘
قیدی نے بتایا کہ ’وہ کئی سال سے نشہ آور اشیا کی سمگلنگ میں لگا ہوا تھا۔ ایک دن اسے گرفتار کر لیا گیا۔ منشیات نے اسے اپنے خاندان سے محروم کر دیا اور اس کی زندگی تباہ و برباد ہوگئی۔‘
 مقامی شہری نے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اسے نشہ آور اشیا کے بدلے میں خاندان  کی تباہی، اپنی زندگی کی بربادی اور جیل کی سزا کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔‘

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: