Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 149 ریال رہی (فوٹو، ایکس)
سعودی عرب میں جمعہ کو سونے کے نرخوں میں معمولی کمی کا رجحان پایا گیا۔ سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 196.21 ریال رہے جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ 197.95 ریال پربند ہوئی تھی۔
عاجل نیوز کے مطابق مملکت کی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 224.58 ریال رہی جبکہ 22 قیراط ایک گرام 205.86 ریال اور18 قیراط ایک گرام کے نرخ 168.43 ریال رہے۔
آٹھ گرام 21 قیراط  والی سونے کی گنی کے نرخ 1886.45 ریال اوراسی وزن کے 22 قیراط والی گنی کی قیمت 1976.28 اور24 قیراط کے نرخ 2155.94 ریال رہے۔
سونے کی ہول سیل مارکیٹ میں ایک کلوگرام سونا 2 لاکھ 26 ہزار 149 ریال میں فروخت کیا گیا جبکہ سو گرام سبیکہ کی قیمت 22 ہزار 727 ریال رہی۔

شیئر: