Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت انسانی حقوق کے فروغ اور اس کے تحفظ کے لیے پر عزم

ھلا التوویجری نے دورہ برطانیہ میں انسانی حقوق کمیشن کے وفد کی سربراہی کی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کی صدر ڈاکٹر ھلا التویجری نے برطانیہ کے دورے کے دوران تمام شعبوں بالخصوص انسانی حقوق میں مملکت کی جامع اصلاحات اور پیش رفت کی تعریف کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے انسانی حقوق پر دی جانے والی نمایاں توجہ اور عزم کو اجاگر کیا۔
ھلا التویجری نے اس بات پر زور دیا کہ ’اس پیش رفت نے زندگی کے مختلف پہلووں میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو مزید تقویت دی ہے‘۔
انہوں نے برطانیہ کے سرکاری دورے کے دوران ان برطانوی وزیر برائے مشرق وسطی، شمالی افریقہ، جنوبی ایشیا اور اقوام متحدہ لارڈ طارق احمد سے ملاقات میں ان خیالات کا اظہارکیا۔
ایس پی اے کے مطابق ھلا التویجری نے سنیچر کو انسانی حقوق کمیشن کے ایک وفد کی سربراہی کی۔
لارڈ طارق احمد سے ملاقات میں انہوں نے وژن 2030 کے بعد سے انسانی حقوق کے شعبے میں مملکت کی تاریخی قانون سازی اصلاحات اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کےلیے سعودی قیادت کی خواہش پر زور دیا۔
فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات اور انسانی حقوق کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس دورے میں برطانیہ میں دیگرعہدیداروں کے ساتھ بات چیت میں تمام شعبوں بالخصوص انسانی حقوق کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کا احاطہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں کمیشن کے وفد نے سلامتی، استحکام اورامن میں مشترکہ دلچسپی کے موضوعات کا جائزہ لیا۔
انسانی حقوق کے تحفظ اورانسانی سمگلنگ کی روک تھام میں فریقین کے تجربات کے علاوہ مشترکہ دوطرفہ تعاون اور خیالات کے تبادلے پر بات چیت کی گئی۔
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کی صدر نے برطانوی دفتر خارجہ میں بھی خطاب کیا۔ متعدد سرکاری ایجنسیوں اور مقامی تنظیموں کے عہدیداروں اور ماہرین نے اس لیکچر میں شرکت کی جس میں انہوں نے انسانی حقوق کمیشن کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے مقاصد کا ذکر کیا۔

شیئر: