Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن رمضان مسابقہ

ریاض .... القصیم یونیورسٹی میں سیرة طیبہ کے لئے شیخ عبداللہ الراشد چیئر نے رمضان المبارک 1438ھ کے دوران ”البیان“ مجلے کے ادارے کے تعاون سے سالانہ آن لائن رمضان مسابقہ شروع کردیا۔ اس مرتبہ اسکاعنوان ”سیرة طیبہ میں خواتین کی اہمیت“ ہے۔ مسابقے کے ذریعے مسلم معاشرے کو یہ بتایا جائیگا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں خواتین کی کتنی اہمیت تھی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ماں، بہن، بیٹی ، بیوی ، خالہ، پھوپھی کے حوالے سے خواتین کی قدرو منزلت میں کیا کچھ اضافہ کیا۔ مسابقے کا آغاز یکم رمضان سے کردیا گیا۔ اس میں تمام عرب و مسلم ممالک کے باشندے حصہ لے سکتے ہیں۔29رمضان ہفتے کو مسابقے میں شرکت کا آخری دن ہوگا جبکہ انعام یافتگان کے ناموں کا اعلان شوال میں ہوگا۔

شیئر: