وزارت صحت نے نیپا وائرس سے بچنے کے ضابطے جاری کردیئے
’احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ ضابطے جاری کئے جارہے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
وزارت صحت نے تمام ہسپتالوں اور صحت مراکز میں نیپا وائرس سے بچنے کے اور وائرس کا شکار مریضوں کے ساتھ معاملہ کرنے کے ضابطے جاری کردیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ ضابطے جاری کئے جارہے ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ابھی تک سعودی عرب میں نیپا وائرس کے مریضوں کا انکشاف نہیں ہوا نہ ہی انڈیا سے وائرس کے حامل کسی شخص کی اطلاع ملی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’نیپا وائرس انتہائی خطرناک اور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے تاہم یہ دیگر قسم کے وائرس کی طرح پھیلا ہوا نہیں ہے‘۔