Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور عمان میں ثقافتی شعبے میں تعاون کریں گے

دونوں ملکوں کے وزرائے ثقافت نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان اور سلطنت عمان کے وزیر ثقافت ذی یزن بن ھیصم آل سعید نے  اتوار کو ریاض میں دونوں ملکوں کی وزارتوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں
سعودی عرب اورعمان ثقافت کے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے تحت فریقین ورثے،  تعمیر و ڈیزائن کے فنون، بصری آرٹ، پرفارمنس آرٹ، ادب، کتابوں، نشرواشاعت، لسانیات، ترجمہ، ملبوسات، اسلامی سجاوٹ، فلموں اور پکوان کے روایتی آرٹ کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔ 
مفاہمتی یادداشت کے تحت سعودی عرب اور سلطنت عمان ثقافت کے شعبے کو منظم کرنے کے لیے پالیسیوں اور ضوابط کے حوالے سے تجربات کا تبادلہ کریں گے۔
یونیسکو کے معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے گا۔ ثقافتی پروگرام اور فیسٹول منعقد کیے جائیں گے۔
معاہدے کے تحت دونوں ملک ثقافت کے مختلف شعبوں میں مشترکہ سٹراٹیجک منصوبوں کو فروغ دیں گے۔ سرکاری و نجی اداروں کے درمیان آرٹ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ 

شیئر: