Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی پاکستان ، لبنان اوریمن میں امدادی مہم 

قصورکے سیلاب زدگان میں  380 خیمے اور فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے  پاکستان سمیت مختلف ممالک کے لیے امدادی مہم جاری ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے پاکستانی صوبے پنجاب کے قصورعلاقے میں سیلاب زدگان میں  380 خیمے اور فوڈ باسکٹس کی تقسیم کی ان سے  2660 افراد کو فائدہ پہنچا۔ 
شاہ سلمان مرکز سیلاب سے متاثرہ پاکستانی علاقوں میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں کو گرم ملبوسات اور رہنے کے لیے درکار لوازمات فراہم کررہا ہے۔ مذکورہ امداد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ 
دوسری جانب شاہ سلمان مرکزنے یمنی کمشنری ابین کے لودر ضلع میں شھید محنف ہسپتال  کو آکسیجن سٹیشن فراہم کردیا۔ یہ کام عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے انجام دیا گیا۔ 
آکسیجن سٹیشن روزانہ 72 سیلنڈر فراہم کرے گا ان میں سے ہر ایک کی گنجائش چالیس لیٹر تک کی ہوگی۔ 
آکسیجن سٹیشن لودر ہسپتال کے علاوہ ابین کمشنری کے دیگر ہسپتالوں کو بھی آکسیجن سیلنڈر فراہم کرے گا۔ 
سعودی عرب کا مقصد ابین، مارب، حضر موت، شبوۃ اور المھرۃ کمشنریوں کے ہسپتالوں کو مستقل بنیاد پر آکسیجن سیلنڈر فراہم کرتے رہنا ہے۔ 

شامی اور فلسطینی مہاجرین میں کھجوروں کے  2500 کارٹن تقسیم کیےگئے(فوٹو، ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز نے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے مارب کمشنری میں کری جنرل ہسپتال اور مارب جنرل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبوں کو ادویہ اور  ضروری طبی آلات فراہم کیے۔  
شاہ سلمان مرکز نے امدادی سامان یمن کی وزارت صحت کے حوالے کیا۔ 
شاہ سلمان مرکز نے لبنانی کمشنری البقاع کے عرسال قصبے میں  شامی اور فلسطینی مہاجرین میں کھجوروں کے  2500 کارٹن تقسیم کیے۔ 
شاہ سلمان مرکز پناہ گزینوں کی مختلف حوالوں سے مدد کررہا ہے تاکہ ان کے معاشی حالات بہتر ہوں۔ 

شیئر: