Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالد الفیصل نے مکہ کے تجارتی ،رہائشی ہوٹل کا افتتاح کردیا

  مکہ مکرمہ .... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے مقدس شہر میں سب سے بڑے تجارتی ، رہائشی ہوٹل کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ کو جدید خطوط پر استوار کرنا سب کا فرض ہے۔ یہ دنیا کا سب سے مقدس شہر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سعودی عوام کو اس کی ہمسائیگی اور خدمت کا اعزاز بخشا ہے۔ انہوں نے مکہ مکرمہ میں جبل عمر پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں مقدس شہر اور محترم مسجد کے حوالے سے فرض ادا کرنے کی سعادت بخشتا رہے۔ خالد الفیصل نے نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر کی موجودگی میں جبل عمر پروجیکٹ کا تعارف مستقبل کی اسکیموں اور توسیعی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ جبل عمر حرم شریف اور خانہ کعبہ کے قریب ترین قائم کئے جانے والے عظیم الشان منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ ضیوف الرحمن اور اہل مکہ کے حوالے سے مکمل منصوبہ ہے۔ کثیر المقاصد ہے۔

شیئر: