Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے فرانسیسی صدر اور کینیڈین وزیراعظم کا رابطہ

ٹیلی فونک رابطوں میں غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ( فوٹو:عرب نیوز)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانسی صدر امانویل میکخواں اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹیلفیونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق  الگ الگ ٹیلی فون کالز میں  سعودی ولی عہد  نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
انہوں نے خطے کی امن وسلامتی اور استحکام کے لیے کشیدگی ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے پر امن نہتے شہریوں کو کسی بھی صورت میں نشانہ بنانے کو سختی سے مسترد کیا ہے۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’غزہ میں جاری عسکری کارروائیاں فوری طور پر روک دی جائیں، عالمی انسانی حقوق کا احترام کیا جائے اور شہری بنیادی ڈھانچے کے علاوہ انسانی ضرورت فراہم کرنے والی چیزوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے‘۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’علاقے میں دائمی امن و استحکام کے لیے انصاف کی بنیادوں پر فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے‘۔

شیئر: