Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا مونٹی نیگرو کےلیے قرآن پاک کے 50 ہزار نسخوں کا تحفہ

نسخے کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن پاک کے تیار کردہ ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مونٹی نیگرو کے شہریوں کے لیے قرآن پاک کے پچاس ہزار نسخوں کا تحفہ دیا ہے۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  قرآن پاک اور مقامی زبان میں اس کے معانی کے ترجمے والے نسخے مدینہ منورہ کے کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن پاک کے تیار کردہ ہیں۔
قرآن کے نسخوں کا تحفہ مونٹی نیگرو کے مفتی اعلی اور البانیہ میں سعودی سفیر فیصل حفظی اور بوسنیا کے سعودی سفارتخانے میں مذہبی اتاشی عامر العنزی کی موجودگی میں حوالے کیا گیا۔ 
سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ’ سعودی عرب کی جانب سے مونٹی نیگرو کے مسلمانوں کے لیے قرآن اور اس کے مترجم نسخوں کا تحفہ اسلام اور اس کے پیرو کاروں کی خدمت کا حصہ ہے۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ پوری مسلم دنیا تک قرآن پاک کا تحفہ پہنچایا جائے‘۔ 
یاد رہے  سعودی  وزارت اسلامی امور دنیا بھر میں سعودی سفارتخانوں کے تعاون سے مختلف دعوتی پروگرام کررہی ہے۔ قرآن پاک کا تحفہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

شیئر: