Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے یورپی پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات، غزہ کی صورتحال کا جائزہ

ملاقات میں مشترکہ تعاون کو فروغ  دینے کے پہلوؤں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ و ایلچی موسمیاتی امورعادل الجبیر سے منگل کو دفتر خارجہ ریاض میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔  
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فریقین نے سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان مشترکہ تعاون کو فروغ  دینے کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
 غزہ پٹی اور گردو نواح میں رونما ہونے والے حالات کا جائزہ لیا گیا۔

غزہ میں حملے بند کرانے اورامداد کی فراہمیکےلیے کوششیں زیر بحث آئیں۔( فوٹو: ایس پی اے)

غزہ میں عسکری حملے بند کرانے اورغزہ کے باشندوں کو ادویہ، طبی لوازمات اور انسانی  امداد کی فراہمی کے لیے محفوظ  راہداریوں کے حوالے سے کی جانے والی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔
باہمی دلچسپی کے مختلف مسائل اور عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
اس موقع پر یورپی یونین میں سعودی سفیر ھیفا بنت عبدالرحمن الجدیع بھی موجود تھیں۔ 

شیئر: