Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہراہ عبور کرنے والی لڑکی آخری لمحے میں حادثے سے بچ گئی

سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعہ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ (فوٹو: سکرین گریب العربیہ)
سعودی عرب میں شاہراہ عبور کرنے والی ایک لڑکی آخری لمحے میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی اچانک شاہراہ عبور کرنے کی کوشش کرتی ہے اور تیز رفتار گاڑی سامنے آنے پر گھبرا گئی ہے۔
 لڑکی کے اچانک سڑک پر آجانے پر ڈرائیور نے ٹریک تبدیل کیا لیکن اگر وہ ایسا نہ کرتا تو حادثہ یقینی تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ 
ایک خاتون نے لکھا ’اصولاً زیبرا کراسنگ کا استعمال کرنا چاہیے جبکہ شاہراہ عبور کرتے وقت دونوں جانب دیکھ کر سڑک پار کرنی چاہیے۔‘
ایک اور صارف کا کہنا ہے’ ڈرائیور کی برق رفتاری اور لڑکی کا سڑک عبور کرتے ہوئے تردد سے کام  لینا خطرناک ہوسکتا تھا مگر اللہ کا شکر ہےکہ حادثہ نہیں ہوا۔‘
سعودی محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ راہگیروں کے لیے شاہراہ عبور کرنا خلاف ضابطہ ہے۔ اس پر ایک  ہزار سے دو ہزار ریال تک کا جرمانہ ہے۔ 

شیئر: