Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک کے سیلابی ریلے میں بہنے والے اونٹ کی وڈیو وائرل

بارش کے بعد وادیوں اور گھاٹیوں میں سیلابی صورتحال ہے (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں سیلابی ریلے میں بہتے ہوئے اونٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سیلابی ریلے میں بہتے ہوئے اونٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پردیکھی جا سکتی ہیں۔
 اونٹ عام طور پر صحرا میں چلتا ہوا نظرآیا ہے۔ سیلاب کے ریلے میں اونٹ پھنسا ہوا ہے۔ 
 یہ واقعہ سعودی عرب کے شمال مغربی صوبے تبوک کا ہے جہاں بارش کے بعد وادیوں اور گھاٹیوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ 
وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کا کہنا ہے کہ تبوک ریجن میں مملکت بھر میں سب سے بارش ریکارڈ کی گئی۔ تبوک ایئرپورٹ پر 26.6 ملی میٹر اور تیما میں 15.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 
یاد رہے اس سے قبل  شہری دفاع کی جانب سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو متنبہ کیا جا چکا ہے کہ  وہ محفوظ جگہ تک خود کو محدود ررکھیں اور سیلابی مقامات سے دور رہیں۔ 

شیئر: