Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی رسائی، وسیم اکرم نے مزاحیہ حل پیش کر دیا

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے شکست دی تھی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکا ہے۔ 
جمعرات کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 41ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
بلیک کیپس کی اس جیت نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پاکستان کی مشکل رسائی کو اب ناممکن بنا دیا ہے۔
پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا آخری لیگ میچ سنیچر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا اور سیمی فائنل میں جانے کے لیے پاکستان کو انگلینڈ کو کم سے کم 287 رنز سے شکست دینا ہو گی۔
اگر پاکستان انگلینڈ کے خلاف پہلے بولنگ کرتا ہے تو گرین شرٹس کو صرف 2.4 اوورز میں ہدف کا تعاقب کرنا ہو گا۔ 
بظاہر پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی ناممکن نظر آتی ہے لیکن پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ایک ’منفرد‘ حل پیش کیا ہے۔
ایک نجی سپورٹس ٹی وی چینل کے ٹاک شو ’دی پویلین‘ میں وسیم اکرم نے دوسرے پینلسٹس سے آف کیمرہ گفتگو میں کہا کہ پاکستان پہلے بیٹنگ کرے، اور پھر انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 20 منٹ کے لیے ڈریسنگ روم میں بند کر کے سارے کھلاڑیوں کو ٹائم آؤٹ کر دے، پھر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ASports (@asportstv.pk)

یہ بات وسیم اکرم نے آن کیمرہ تو نہیں کی لیکن پروگرام کے اینکر فخر عالم نے اعتراف کرتے ہوئے وسیم اکرم کو یاد دلایا کہ آپ نے یہ ’آئیڈیا‘ دیا تھا جس پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انہیں وہی باتیں یاد رہتی ہیں جنہیں وہ یاد رکھنا چاہتے ہیں۔

شیئر: